واٹس ایپ کی تادیبی کارروائی، 20 لاکھ بھارتی شہریوں کے اکاؤنٹس بند

تازہ ترین

تازہ ترین

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا
واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

کیلیفورنیا: انٹرنیٹ میسجنگ کے پلیٹ فارم واٹس ایپ نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے 20 لاکھ بھارتی شہریوں کے اکاؤنٹس بند کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے یہ اقدام نقصان دہ اور غلط معلومات کی ترسیل پر اٹھایا، بھارتی شہریوں کے 20 لاکھ اکاؤنٹس نئے آئی ٹی قوانین کے تحت بند کیے گئے۔

گزشتہ 1ماہ کے دوران واٹس ایپ نے 20 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بند کیے، اکاؤنٹ رکھنے والے بھارتی شہریوں پر الزام ہے کہ انہوں نے غلط معلومات پھیلائیں۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس بند کرنے سے قبل واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہی تھی جنہوں نے 15مئی سے 15جون تک خلافِ قانون نقصان دہ معلومات کی ترسیل کی۔

واٹس ایپ انتظامیہ کے ایک بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد غیر مطلوبہ پیغامات اور نقصان دہ معلومات روکنا تھا، ہر ماہ دنیا بھر کے 80 لاکھ اکاؤنٹس بلاک کردئیے جاتے ہیں۔

بھارت کے 40 کروڑ سے زائد شہری واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں۔ موجودہ دور میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات روکنے کیلئے عالمی برادری کا دباؤ بہت زیادہ ہے۔

فیس بک، واٹس ایپ اور ٹوئٹر سمیت دیگر پلیٹ فارمز انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا صارفین کو غلط معلومات پھیلانے سمیت دیگر غیر قانونی افعال سے روکتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کو رہنما ہدایات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ وارننگ بھی جاری کی جاتی ہے، تاہم بعض افراد غلط اور نقصان دہ معلومات پھیلا کر دیگر صارفین کیلئے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔

واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پوری کوشش کرتے ہیں کہ غلط معلومات پھیلانے والوں کو روک کر دیگر صارفین کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں، واٹس ایپ کی طرف سے یہ اقدام پہلی بار نہیں اٹھایا گیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کروا دیا جس کے تحت فون کے علاوہ چار دیگر ڈیوائسز پر بھی واٹس ایپ استعمال کیا جاسکے گا۔

واٹس ایپ کے سربراہ کے مطابق اگر صارف کے فون کا انٹرنیٹ ڈس کنیکٹ ہوجائے تب بھی ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ کی سہولت موجود ہوگی یعنی اب لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے فون کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کروا دیا

Related Posts