جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 19 کروڑ 3لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 40 لاکھ 92 ہزار سے افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 19کروڑ 3لاکھ 16 ہزار 242 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 40لاکھ 92 ہزار 115 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا سے متاثرہ 79ہزار 346 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 27لاکھ 10ہزار12ہے۔کورونا کے1 کروڑ 26لاکھ 30ہزار 666مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔
دُنیا بھر میں 17 کروڑ 35لاکھ 14ہزار 115افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 49لاکھ 29ہزار 856افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 10لاکھ 64 ہزار 908افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔
امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 24 ہزار606افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 13ہزار 123افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 1 کروڑ 93لاکھ 8ہزار 109افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 40ہزار500انتقال کر گئے۔
وائرس کے باعث دنیا بھر میں 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں ہوئیں۔ کورونا کے 10 لاکھ مریض 235دن میں دم توڑ گئے۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 7ٓ83 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 مزید شہری جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 9 لاکھ 86 ہزار 668 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 760 افراد انتقال کر گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 247 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 45 ہزار158 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ 65 فیصد رہی۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 2 ہزار 783 نئے کیسز رپورٹ، 39مزید شہری جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








