پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 783 نئے کیسز رپورٹ، 39مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 783 نئے کیسز رپورٹ، 39مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 783 نئے کیسز رپورٹ، 39مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 7ٓ83 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 مزید شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 9 لاکھ 86 ہزار 668 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 760 افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 247 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 45 ہزار158 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ 65 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1 ہزار مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 329 جبکہ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 45 ہزار579  ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 3 لاکھ 54  ہزار103 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 49ہزار 890، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 40 ہزار293، بلوچستان میں 28 ہزار 884 جبکہ اسلام آباد میں 84 ہزار 399 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 7 ہزار 288 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 811  کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 865 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 697 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 380 افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 319، اسلام آباد میں 787، گلگت بلتستان میں 114 جبکہ آزاد کشمیر میں 598افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں اور ٹرانسپورٹ سروس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔وزیرِ ٹرانسپورٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر مسافر گاڑیوں کو سفر پر نکلنے نہ دیا جائے۔

آج سے 2روز قبل وزارتِ ٹرانسپورٹ سندھ نے ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔ لاڑکانہ میں 100 سے زائد مسافروں اور ڈرائیورز کو سفر کے دوران موبائل ویکسینیشن عملے نے ویکسین لگائی۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ نہ دکھانے والی گاڑیاں روک لی جائیں۔وزیرِ ٹرانسپورٹ

قبل ازیں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ کورونا کی بھارتی قسم خطے کیلئے تباہی کا باعث ہے، عوام کو چاہئے کہ اپنی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر2روز قبل اپنے پیغام میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر کے ہسپتالوں اور آئی سی یوز میں کورونا وائرس کے مریض بتدریج بڑھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کی بھارتی قسم تباہی کا باعث، زندگی خطرے میں نہ ڈالیں۔اسد عمر

Related Posts