کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا غیر ملکی مسافروں پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

Canadian PM announces lifting of restrictions on foreign travelers

اوٹاوا:کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے غیر ملکی مسافروں پر عائد سفری پابندیاں مشروط طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا، فیصلے سے اپنی جماعت کے صوبائی رہنماؤں کو بھی آگاہ کیا۔

کینیڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم نے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ رواں سال ستمبر کے مہینے سے ان مسافروں کو کینیڈا میں داخلے کی اجازت ہوگی جنہیں کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں فراہم کی گئی ہوں۔

مزید پڑھیں:دُنیا بھر میں کورونا سے 19 کروڑ 3لاکھ افراد متاثر، 40 لاکھ92 ہزار ہلاک

انہوں نے مزید کہا کہ ویکسی نیشن کی مہم کی صورت حال اسی طرح بہتر رہی تو ہم ملک میں عائد پابندیوں کو ختم کردیں گے بصورت دیگر فیصلہ واپس لے لیا جائے گا۔ جسٹن ٹروڈو نے غیر ملکی مسافروں کی آمد پر پابندی ختم کرنے کے فیصلے سے اپنی جماعت کے صوبائی رہنماؤں کو بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکا سے بات چیت شروع کی ہے جس کے تحت کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے امریکی شہریوں کو رواں سال اگست کے وسط سے کینیڈا میں داخلے کی اجازت ہوگی اور کینیڈا کے مستقل رہائشیوں اور غیر ملکیوں کو بھی اگست کے وسط سے سفر کی اجازت ہوگی۔

Related Posts