ہماری شوبز انڈسٹری کو باہر نکل کر دنیا کا سامنا کرنے کی عادت نہیں۔ آصف رضا میر

تازہ ترین

تازہ ترین

ہماری شوبز انڈسٹری کو باہر نکل کر دنیا کا سامنا کرنے کی عادت نہیں۔ آصف رضا میر
ہماری شوبز انڈسٹری کو باہر نکل کر دنیا کا سامنا کرنے کی عادت نہیں۔ آصف رضا میر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آصف رضا میر نے کہا ہے کہ ہماری شوبز انڈسٹری کو باہر نکل کر دُنیا کا سامنا کرنے کی عادت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ٹاک شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈرامہ سیریل تنہائیاں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے آصف رضا میر نے کہا کہ ہم ڈرائنگ رومز میں بیٹھ کر ایک دوسرے پر تنقید کرتے ہیں۔ ہم باہرنکل کر دنیا کا مقابلہ نہیں کرتے۔

ٹاک شو میں گفتگو کے دوران آصف رضا میر نے کہا کہ نہ ہم دنیا کا مقابلہ کرتے ہیں اور نہ ہی کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کی بھارت کے متعلق کیا رائے ہے جو ایمازون اور نیٹ فلکس کیلئے مواد مہیا کر رہا ہے جو فلم کی دنیا سے نکل کر ان پلیٹ فارمز پر آگیا؟

گفتگو کے دوران آصف رضا میر نے کہا کہ بھارت نے تو نئے پلیٹ فارمز استعمال کرنا شروع کردئیے اور کیا ہم ان پلیٹ فارمز پر کوئی بھی اوریجنل مواد پیش کرنے سے قاصر ہیں؟ ایسا اس لیے نہیں کیونکہ ہمارے پاس مواد نہیں، بلکہ یہ معیار کا فقدان ہے۔

اداکار آصف رضا میر نے کہا کہ کچھ وقت قبل پاکستان ایسا مواد تخلیق کر رہا تھا جسے عالمی سطح پر بے مثال پذیرائی ملی۔ جیو میں پہلی بار ہم نے بارباڈوس، پولینڈ اور آسٹریلیا کیلئے مواد تخلیق کرنا شروع کیا اور ہمارے مواد کی عالمی سطح پر ترسیل ممکن ہوئی۔

بافٹا ایوارڈز کیلئے نامزد فلم گینگز آف لندن میں اداکاری کرنے والے منجھے ہوئے  فنکار آصف رضا میر نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح ہمارا مواد بھارت تک بھی پہنچا۔ لوگوں نے ہمارے کام کو سراہا لیکن مسئلہ معیار کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یکم اگست کے روز فرینڈز ری یونین دوبارہ پیش کرنے کا فیصلہ

Related Posts