افغان حکام پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،معیدیوسف

تازہ ترین

تازہ ترین

Senior Afghan officials trying to spoil relations with Pakistan: Moeed

اسلام آباد: قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ سینئر افغان حکام غیر ذمہ داران بیانات کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قومی سلامتی کے مشیر نے آج اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا کہ افغانستان کو اپنے سینئر عہدیداروں کے احمقانہ بیانات پر غورکرنا چاہیے جوجان بوجھ کر پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اورافغانستان کو ان بے وقوفانہ بیانات کی وجہ سے روزانہ شرمندہ کیا جارہا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کی سہولت کے لئے پرعزم ہے،ہم مٹھی بھر لوگوں کو امن اور استحکام پراثر انداز نہیں ہونے دیں گے ۔قومی سلامتی کے مشیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی مصروفیت کے باوجود صدر اشرف غنی سے حال ہی میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کیلئے کڑا وقت

واضح رہے کہ اشرف غنی نے اپنے دور صدارت کے دوران افغانستان میں کرپشن کو فروغ دیا اور اپنی کرپشن چھپانے کیلئے پاکستان پرالزام تراشی کی سیاست شروع کردی ہے۔

افغان صدر اشرف غنی اور وزیر دفاع مسلسل پاکستان پر الزامات عائد کرکے دباؤ ڈالنے اور اقوام عالم کے سامنے شرمندہ کرنے کیلئے اپنا پورا زور لگارہے ہیں اور افغان صدر اشرف غنی اور بھارت کا گٹھ جوڑ بھی کسی سے ڈھکاچھپا نہیں ہے جبکہ افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے اور پاکستان سے 10ہزار جنگجو افغانستان بھیجنے کے الزامات بھی افغان بھارت سازش کا حصہ ہے جس میں پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

Related Posts