اسلام آباد: قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ سینئر افغان حکام غیر ذمہ داران بیانات کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
قومی سلامتی کے مشیر نے آج اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا کہ افغانستان کو اپنے سینئر عہدیداروں کے احمقانہ بیانات پر غورکرنا چاہیے جوجان بوجھ کر پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اورافغانستان کو ان بے وقوفانہ بیانات کی وجہ سے روزانہ شرمندہ کیا جارہا ہے۔
Pakistan remains committed to facilitating an inclusive political settlement in Afghanistan. In this spirit, PM Imran Khan agreed to meet President Ghani recently to continue our engagement.
— Moeed W. Yusuf (@YusufMoeed) July 22, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کی سہولت کے لئے پرعزم ہے،ہم مٹھی بھر لوگوں کو امن اور استحکام پراثر انداز نہیں ہونے دیں گے ۔قومی سلامتی کے مشیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی مصروفیت کے باوجود صدر اشرف غنی سے حال ہی میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کیلئے کڑا وقت
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








