اسلام آباد: آزادکشمیر میں الیکشن مہم کیلئے وزیراعظم عمران خان کل تراڑ کھل اور کوٹلی آزاد کشمیر میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان انشاللہ کل تراڑ کھل اور کوٹلی آزاد کشمیر میں جلسوں سے خطاب کریں گے، تین درجن سے زائد حلقوں میں ن لیگ کے 12 امیدوار ہیں اور پی پی کے 8جبکہ ن لیگ کے ان 12 امیدواروں میں سے دو آج بھی پی ٹی آئی سے رابطے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان انشاللہ کل ترار خیل اور کوٹلی آزاد کشمیر میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ تین درجن سے زائد حلقوں میں ن کے کل 12 امیدوار ہیں اور پی پی کے 8. ان 12 میں سے دو آج بھی Pti سے رابطے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ن لیگ کا حال اس محاورے کی طرح ہے:
پلے نہیں دھیلہ کر دی میلہ میلہ— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 22, 2021
واضح رہے کہ 18 جولائی کو وزیروزیراعظم عمران خان نے بھمبر میں انتخابی جلسے کے دوران نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھاکہ نواز شریف اداکاری کرکے ملک سے فرار ہوئے۔
عمران خان کا آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایسی اداکاری کی کہ ہماری کابینہ کی خواتین نے رونا شروع کردیا لیکن نواز شریف کو جیسے ہی لندن کی ہوا لگی وہ ٹھیک ہو گئے۔ آج ناصرف نواز شریف بلکہ ان کے بچے بھی ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:الیکٹرانک ووٹنگ سے دھاندلی نہیں ہوگی، اپوزیشن نتائج تسلیم کرلے گی، وزیر اعظم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








