وزیراعظم عمران خان کل آزاد کشمیر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

PM decided to give certificates of appreciation to the ministers today

اسلام آباد: آزادکشمیر میں الیکشن مہم کیلئے وزیراعظم عمران خان کل تراڑ کھل اور کوٹلی آزاد کشمیر میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان انشاللہ کل تراڑ کھل اور کوٹلی آزاد کشمیر میں جلسوں سے خطاب کریں گے، تین درجن سے زائد حلقوں میں ن لیگ کے 12 امیدوار ہیں اور پی پی کے 8جبکہ ن لیگ کے ان 12 امیدواروں میں سے دو آج بھی پی ٹی آئی سے رابطے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ 18 جولائی کو وزیروزیراعظم عمران خان نے بھمبر میں انتخابی جلسے کے دوران نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھاکہ نواز شریف اداکاری کرکے ملک سے فرار ہوئے۔

عمران خان کا آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایسی اداکاری کی کہ ہماری کابینہ کی خواتین نے رونا شروع کردیا لیکن نواز شریف کو جیسے ہی لندن کی ہوا لگی وہ ٹھیک ہو گئے۔ آج ناصرف نواز شریف بلکہ ان کے بچے بھی ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:الیکٹرانک ووٹنگ سے دھاندلی نہیں ہوگی، اپوزیشن نتائج تسلیم کرلے گی، وزیر اعظم

وزیر اعظم کا جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ نواز شریف کا منشی ہماری حکومت آنے سے پہلے فرار ہو گیا تھا۔ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں تو ان کو کس چیز کا خوف ہے۔وہ قومیں تباہ ہوئیں جہاں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ قوم حق اور سچ کے نظریے کے ساتھ بنتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی مظالم کیخلاف کھڑے ہیں ہمیں ان پر فخر ہے۔

Related Posts