نور مقدم کاقاتل عادی مجرم،برطانیہ میں بھی کرمنل ریکارڈ مل گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Zahir Jaffer criminal record found in UK.

اسلام آباد گزشتہ دنوں کوہسار میں قتل ہونے والی سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی نور مقدم کا قاتل عادی مجرم نکلا، ملزم کا برطانیہ میں بھی کرمنل ریکارڈ مل گیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ظاہر جعفری کا برطانیہ میں بھی کرمنل ریکارڈ موجود ہے اور ملزم کےکرمنل ریکارڈ کی چھان بین کی جارہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ نور مقدم کے سفاکانہ قتل کے بعد موقع سے خون آلود چاقو، پستول، 100 سے زیادہ راؤنڈ اور شرب کی بوتل برآمد ہوئی۔ذرائع کے مطابق چاقو پر لگے خون اور مقتولہ کے خون کا سیمپل میچنگ کیلئے لیب بھجوا دیا گیا جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھی مقتولہ اور ملزم کے سیمپل بھجوادیے گئے۔

مزید پڑھیں:شوبز ستاروں نے بھی نور مقدم کو انصاف دینے کا مطالبہ کردیا

دوسری جانب سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کونماز جنازہ کی ادائیگی کے بعداسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا ،پولیس نے قاتل ظاہر جعفر کا پاسپورٹ ضبط کرلیا۔

اس سے قبل پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ سابق سفارتکار شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کو ملزم ظاہر جعفر نے اسلام آباد کے ایف 4 علاقے میں تیز دھار آلے سے کاٹ دیا تھاجبکہ پولیس نے قاتل ظاہر جعفر کو جائے وقوعہ پر ہی گرفتار کرلیا تھا۔

Related Posts