شوبز ستاروں نے بھی نور مقدم کو انصاف دینے کا مطالبہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistani celebrities demand #JusticeForNoor after her brutal murder

کراچی: پاکستانی شوبزستاروں نے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں  مذمت کرتے ہوئے نور مقدم کو انصاف دینے کا مطالبہ کردیاہے۔

نور مقدم کو دو روز قبل اسلام آباد میں ذاکر جعفر کے بیٹے ظاہر ضمیر جعفر نے قتل کردیا تھا ، واقعہ کے مطابق ملزم نے مقتولہ کوپہلے فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر تیزدھار آلے سے اس کا گلاکاٹ دیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غم وغصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اداکار عثمان خالد بٹ نے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیغام میں مقتولہ کیلئے دعا کی اپیل کیساتھ ساتھ ملزم ظاہر جعفر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔گلوکارہ میشا شفیع نے بھی نورمقدم کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے خواتین پر ہونیوالے مظالم پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نورمقدم، قراۃ العین اور صائمہ کا قتل صنفی جرائم کا شاخسانہ ہے، انہوں نے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔


 

اداکارہ ماورا حسین، فیصل قریشی، علی رحمان خان، منیبہ مزاری، جواداحمددیگر نے بھی نور مقدم کے سفاکانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے مقتولہ کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts