راولپنڈی :چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دینے سے بڑا کوئی کام نہیں ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے جمعرات کے روز شہید کیپٹن باسط علی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہیدکے لئے دعا کی اور فاتحہ خوانی کی۔
شہید کیپٹن کے اہل خانہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دینے سے بڑا کوئی کام نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ہمارے قومی ہیروز کی قربانیوں پر فخر ہے۔آرمی چیف نے پاکستان کے دشمنوں کے خلاف مسلح افواج کے مضبوط عزم کو بھی دہرایا۔