امریکی ساختہ کورونا ویکسین موڈرنا کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Moderna says it will develop booster shot for new Covid variant

اسلام آباد: امریکی ساختہ کوروناویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ، کوویکس نے پاکستان کوموڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی ہے۔

امریکی ساختہ کوروناویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایئرلائن کی پرواز 30 لاکھ موڈرنا ویکسین ڈوز لیکر اسلام آباد پہنچی، کوویکس نے پاکستان کوموڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی ہے۔ امریکی ساختہ موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے والوں اور دائمی امراض کا شکار شہریوں کو لگائی جائے گی۔

موڈرناپاکستان کوکوویکس سے ملنے والی پانچویں ویکسین کھیپ ہے۔ کوویکس نے پاکستان کوگذشتہ ویکسین کھیپ 17 جولائی کو فراہم کی تھی ، گزشتہ کھیپ آسٹرازنیکا کی 1.24 ملین ڈوز پر مشتمل تھی۔

مزید پڑھیں:نئے ڈیلٹا وائرس کیخلاف کورونا ویکسین کتنی موثر ہوسکتی ہے ؟

اب تک کوویکس سے پاکستان کو 50 لاکھ 80620 ویکسین ڈوز مل چکی ہیں۔ کوویکس سے پاکستان کو آسٹرازنیکا کی پہلی کھیپ 8 مئی کوملی تھی، کوویکس پاکستان کو 24 لاکھ 80 ہزار آسٹرازنیکا ڈوز ، 25 لاکھ موڈرنا،1 لاکھ 620 فائزر ڈوز فراہم کر چکا ہے۔ پاکستان کورونا سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کارکن ملک ہے، کوویکس پاکستان کی20 فیصد آبادی کومفت ویکسین فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے واضح ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سمیت پورے پاکستان جن شہریوں نے کورونا کی ویکسین نہیں لگوائی ان کے موبائل عارضی طور پر بند کردیے جائیں گے۔

این سی او سی ہدایت پر وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ان تمام پاکستانیوں کے بینک اکاؤنٹس ، موبائل سمز اور شناختی کارڈ عارضی طور پر بند کردیے جائیں گے جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہو گی۔

وزارت صحت کے مطابق جن افراد کی سمز ، اکاؤنٹس اور شناختی کارڈ بلاک کیے جائیں جب تک وہ ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ پیش نہیں کریں گے ان کی مذکورہ بالا چیزین بند رہیں گی۔

Related Posts