پاکستانی ہیرو کوہ پیما علی سدپارہ کی (کے ٹو) پر امانتاً تدفین کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی ہیرو کوہ پیما علی سدپارہ کی کے ٹو پر امانتاً تدفین کردی گئی
پاکستانی ہیرو کوہ پیما علی سدپارہ کی کے ٹو پر امانتاً تدفین کردی گئی

اسکردو: پاکستان کے مایہ ناز ہیرو کوہ پیما علی سدپارہ کا جسد خاکی دنیا کی بلند ترین چوٹی K2 پر امانتاً دفن کر دیا گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اس بات کی تصدیق مرحوم کوہ پیما کے بیٹے ساجد سدپارہ نے کی۔ مرحوم کے بیٹے کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے والد کی میت کو کے ٹو کیمپ فور میں اس جگہ برف میں عارضی طور پر دفنا دیا ہے تاکہ باڈی ایوالانچ وغیرہ سے محفوظ رہ سکے۔

قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ اس اہم مشن میں ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے ایک کوہ پیما نے میری بہت مدد کی۔ وہ میرے ساتھ بوٹل نیک کی انتہائی بلندی سے علی سدپارہ کے جسد خاکی کو کیمپ فور تک لے کرآئے۔

ساجد سدپارہ نے کہا کہ میں نے والد کی میت کو امانتاً دفنانے کے بعد ان کی قبر کی نشانی کیلئے اس پر قومی پرچم لہرا دیا ہے،جبکہ پوری قوم کی جانب سے ان کے ایصال ثواب کیلئے قران پاک کی تلاوت اور دعا کی۔

واضح رہے کہ نجی چینل سے بات کرتے ہوئے مرحوم کے بیٹے ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ کے ٹو کیمپ فور سے علی سدپارہ کا جسد خاکی نیچے اتارنے کے لیے کم ازکم 10 سے 15 کوہ پیماؤں کی مدد کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: قومی ہیرو علی سدپارہ کے بیٹے ساجد نے دوسری بار کے۔ٹو پر سبزہلالی پرچم لہرا دیا

اُنہوں نے کہا کہ حکومت تعاون کرے تو ریسکیو کے لیے کے ٹو پر موجود مقامی کوہ پیماؤں اور نیپالی شرپاز کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں، یہ ریسکیو مشن 10 اگست سے پہلے مکمل ہونا ضروری ہے کیونکہ اس کے بعد شدید موسمی حالات کا سامنا ہوگا اور K2 پر ریسکیو آپریشن ممکن نہیں ہوگا۔

Related Posts