اعظم خان ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سے باہر ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

اعظم خان ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سے باہر ہوگئے
اعظم خان ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سے باہر ہوگئے

جارج ٹاؤن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اعظم خان تربیتی سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اعظم خان کو جمعے کے روز تربیتی سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ان کا سی ٹی اسکین کیا گیا۔ نوجوان کرکٹر کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد نیورو سرجن نے انہیں مزید 24 گھنٹوں کے لیے ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لہٰذا وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 جولائی اور یکم اگست کو شیڈول آئندہ دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز سے باہر ہوگئے ہیں. پیر کو اعظم خان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد ہی سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے۔ قومی ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز کے چار ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔ تاہم پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس کی سماعت، ملزم ظاہر جعفر مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Related Posts