اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمرن نے بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کے جواب میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن ، لاک ڈاؤن ، لاک ڈاؤن۔ ” اسد عمر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کورونا پر سیاست کرنا چھوڑ دیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مزید لکھتے ہوئے اسد عمر نے کہا ہے کہ ” بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ کراچی میں بھارت جیسا کچھ ہوا تو ذمے دار وزیراعظم ہوں گے۔ بھارت میں جو کچھ ہوا دنیا نے دیکھا تھا۔ کروڑوں افراد غربت کی سطح سے نیچے چلے گئے تھے اور ابھی تک سنبھل نہیں سکے۔ معیشت کا حجم کم ہو کر 7 فیصد رہا گیا تھا۔
Bilawal zardari says if what happened in India happens in karachi PM responsible. Mr zardari what you wanted.. Lock down lock down lockdown..Was done in India & the world saw the devastation . Crores thrown into poverty from which they have still not recovered. Economy shrank 7%
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 31, 2021
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








