دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف

تازہ ترین

تازہ ترین

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف
دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف

پروویڈینس: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 157رنز اسکور بنائے ہیں۔

میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی۔ اعظم خان کی جگہ پر صہیب مقصود کو شامل کیا گیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے شرجیل خان اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، شرجیل 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور رضوان نے 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

ایک موقع پر بارش کی وجہ سے کھیل روکا بھی گیا. پاکستان نے 16 اوورز کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے جبکہ  کپتان بابراعظم 51 اور فخرزمان 10 رنز کے ساتھ کیریز پر موجود تھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 اور ڈیوائن براوو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا۔ 

Related Posts