غیر ملکی شہریوں کا اغوا، 13ملزمان گرفتار، انسپکٹر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

تازہ ترین

تازہ ترین

Sabur Butt arrested in Priyantha Kumara murder case

کراچی: اے وی سی سی پولیس نے غیر ملکی شہریوں کے اغواء کے جرم میں گارڈن ہیڈ کوارٹر کا گھیراؤ کرکے ایس ایس یو میں تعینات انسپکٹر کو گرفتار کر لیا جس سے گرفتار ملزمان کی تعداد 13 ہو گئی جبکہ انسپکٹر نثار اعوان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں تھانہ ڈیفنس کے علاقے سے 3 غیر ملکی منشیات فروشوں کے اغواء اور 70 لاکھ روپے رشوت کے عوض ڈرامائی رہائی کے منصوبے میں درج مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔

اے وی سی سی نے گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ایس ایس یو کے انسپکٹر نثار اعوان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرکے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا۔ مقدمے میں ایک ڈی ایس پی سمیت دیگر پولیس اہلکار ملوث پائے گئے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تین نائیجیرین باشندوں کی بازیابی کے بعد اغواء کاروں کے حوالے کرنے سے متعلق کیس میں ملزم انسپکٹر نثار اعوان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر کو 14روز میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

قبل ازیں پولیس نے گزشتہ برس 14 نومبر کو ڈیفنس سے 3 نائیجیرین باشندوں کو بازیاب کروایا جن میں گوجی سیموئیل، مکی اباروبا اور انوروم ایمیکا شامل تھے۔ ملزمان نے مغوی افراد کو 70 لاکھ روپے لے کر اغواء کاروں کے حوالے کردیا۔

تاحال تینوں مغوی باشندے لاپتہ ہیں جن کی بازیابی کیلئے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ مقدمے میں 3 ملزمان گرفتار جبکہ ایس ایچ او ڈیفنس سمیت 12 ملزمان ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔ شریک ملزم انسپکٹر نثار اعوان سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی پولیس نے ابراہیم حیدری میں آر آر ایف کے ہمراہ کومبنگ آپریشن کیا جس کے دوران ڈکیتی اور منشیات فروشی کے متعدد الزامات میں 13 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

آج کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کومبنگ آپریشن کیا گیا جس میں ریپیڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کے جوان اور خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

مزید پڑھیں: پولیس کا ڈکیتی، منشیات فروشی کے خلاف کومبنگ آپریشن، 13ملزمان گرفتار

Related Posts