ملک کا 75واں یومِ آزادی، گوگل بھی پاکستان کی خوشیوں میں شریک

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک کا 75واں یومِ آزادی، گوگل بھی پاکستان کی خوشیوں میں شریک
ملک کا 75واں یومِ آزادی، گوگل بھی پاکستان کی خوشیوں میں شریک

اسلام آباد: ملک کے 75ویں یومِ آزادی کے موقعے پر گوگل بھی پاکستانی قوم کی خوشیوں میں شریک ہوگیا، جشنِ آزادی پر گوگل نے اپنے ڈوڈل کو سبز ہلالی پرچم کے رنگ سے رنگ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کے ہوم پیج پر صوبہ پنجاب کے ڈویژن بہاولپور میں واقع چولستان کے قلعہ ڈیراور کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے جو عباسی خاندان کی ملکیت رہا۔

قلعہ دراوڑ کے نام سے مشہور اس تاریخی مقام کا نام پاکستان کی آزادی سے قبل ریاستِ بہاولپور کے آخری حکمران نواب سر صادق عباسی کے نواسے صاحبزادہ قمر الزماں عباسی کی کتاب میں ڈیراور تحریر کیا گیا۔

گوگل سرچ انجن پر دنیا بھر کے لوگ معلومات حاصل کرنے کیلئے مختلف سرچز کرتے ہیں۔ آج جشنِ آزادی کے ڈوڈل پر کلک کرنے سے پاکستان بھر میں یومِ آزادی سے متعلق زیادہ سرچ کی جانے والی معلومات سامنے آجاتی ہیں۔

قبل ازیں متعدد مرتبہ گوگل کا ڈوڈل پاکستان کے جشنِ آزادی کے نام ہوا اور پاکستان کی نامور شخصیات کے یومِ پیدائش کے موقعے پر بھی گوگل اپنا ڈوڈل ان کے نام کرچکا ہے جبکہ ملک بھر میں آج جشنِ آزادی کی تقریبات کا سلسلہ عروج پر ہے۔ 

خیال رہے کہ ملک بھر میں 75واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے جبکہ پاکستان دُنیا کے نقشے پر 14 اگست 1947 پر نیا اسلامی ملک بن کر ابھرا۔

پاکستان کے تمام شہروں میں 75واں یومِ آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالخلافوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں 75واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے

Related Posts