اب کوئی خلاف قانون مل بند کرکے دکھائے، شہباز گل کا شوگر ملز مالکان کو چیلنج

تازہ ترین

تازہ ترین

اب کوئی خلاف قانون مل بند کرکے دکھائے، شہباز گل کا شوگر ملز مالکان کو چیلنج
اب کوئی خلاف قانون مل بند کرکے دکھائے، شہباز گل کا شوگر ملز مالکان کو چیلنج

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت نے 81 شوگر  ملز کو 44 ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اب کوئی خلاف قانون ایک بھی دن شوگر مل بند کرکے دکھائے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ اب چینی پر 30 ارب کی سبسڈی نہیں دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں81 شوگر ملوں کو 44 ارب روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ماضی میں چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک گئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کام حکومت کو بلیک میل کرنا تھا۔

شہباز گل نے کہا کہ اب شوگر مل والے ایک دن بھی خلاف قانون مل بند کرا کے دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسابقتی کمیشن نے شوگر ملوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی نے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے لیے “کووڈ 19 ایپ” متعارف کروا دی

Related Posts