میڈیا کارکنوں کو قانونی دادرسی کا حق دینا ہمارا فرض ہے، فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

It is our duty to help media workers, Fawad Chaudhry

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈیا کارکنوں کو قانونی داد رسی کا حق دینا ہمارا فرض ہے۔

مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات کے ردعمل میں ہفتہ کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے لکھا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں میڈیا ورکرز کے اپنی آرگنائزیشن کے ساتھ معاہدے پر عملداری کے لیے میڈیا ٹریبونلز سے رجوع کرنے کے حق اور فیک نیوز پر جرمانے کی شقوں کے علاوہ مجوزہ قانون میں ہر شق میں تبدیلی منظور ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمارے موجودہ میڈیا ماڈل میں عام آدمی، غریب میڈیا کارکن اور پبلک انٹرسٹ کا تحفظ نہیں، غریب میڈیا کارکنوں کوقانونی داد رسی کا حق دینا ہمارا فرض ہے،وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیک نیوز کو کیسے میڈیا سیٹھ کا حق مانا جا سکتا ہے؟ بلیک میلنگ کو اپنا حق قرار دینا اور اشتہار دینا صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے۔

مزید پڑھیں:ملک کا گردشی قرضہ 2.28ٹریلین ہوگیا، یہ تباہی سرکار کی نااہلی ہے۔شیری رحمان

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کاکہنا ہے کہ جب تحریک طالبان پاکستان کوہندوستان سے فنڈز ہی نہیں ملیں گے تو ان کی کمر ویسے ہی ٹوٹ جائیگی۔ہم افغانستان میں ایک ایسی حکومت چاہتے ہیں جس پر افغانستان میں تمام گروپوں کا اتفاق ہو، افغانستان کے اندر فیصلہ سازی کا اختیار افغان عوام کا حق ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم افغانستان کے معاملہ پر چین، ترکی، امریکہ، برطانیہ سمیت تمام علاقائی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، خطے کے ممالک افغانستان میں امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی حکمت عملی اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان کو استحکام کی جانب لے جایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مثبت صورتحال تشکیل دینے کی کوشش کی۔

Related Posts