سی ویوپرپھنسا بحری جہازنکالنے کی کوششیں کامیاب، امدادی ٹیمیں مزید کام کیلئے تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

سی ویوپرپھنسا بحری جہازنکالنے کی کوششیں کامیاب، امدادی ٹیمیں مزید کام کیلئے تیار
سی ویوپرپھنسا بحری جہازنکالنے کی کوششیں کامیاب، امدادی ٹیمیں مزید کام کیلئے تیار

کراچی: سی ویو پر پھنسا ہوا بحری جہاز نکالنے کی کوششیں کامیاب ہوگئیں، امدادی ٹیمیں آج جہاز پر مزید کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ویو پر پھنسا ہوا بحری جہاز گزشتہ روز نکال لیا گیا۔ امدادی ٹیمیں آج جہاز کو گہرے پانی میں لے جانے کی کوشش کریں گی۔

پیر کے روز سی ویو پر پھنسے ہوئے جہاز کو ساحل سے سمندر میں 150 میٹر تک گھسیٹنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

آج ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن کا دوسرا روز ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث رات کے وقت جہاز کا رخ پھر ساحل کی طرف ہوگیا۔

کیپٹن عاصم اقبال کا کہنا ہے کہ کرین بارج کی سمت بھی تبدیل ہوچکی ہے۔ 11 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک سمندر میں بلند لہریں ہوں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن میں ایک ٹگ بوٹ، کرین شپ اور چھوٹی بوٹس شریک ہیں، کوشش ہے کہ جہاز کے انجن کو اسٹارٹ کرکے بھی آپریشن میں مدد لی جائے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل سی ویو کے ساحل پر پھنسا مال بردار بحری جہاز ہینگ ٹونگ کامیابی سے نکال لیا گیا ، معاون خصوصی برائے بحری امورمحمود مولوی نے جہاز نکالے جانے کی تصدیق گزشتہ روز کی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے گزشتہ روز بتایا کہ سی ویو پر پھنسے جہاز کو صبح کے وقت کامیابی کے ساتھ مٹی سے نکال لیا گیا، کامیاب آپریشن پر انہوں نے اداروں کو مبارکباد بھی دی۔

قبل ازیں آپریشن شروع کرنے کیلئے لائی گئی کرین شپ بحری جہاز کو نکالنے کی بجائے خود ریت میں پھنس گئی۔ توازن سنبھالنے کیلئے باندھے گئے جوڑ اور رسیاں ہوا کے دباؤ سے ٹوٹ کر الگ ہو گئی تھیں۔

گزشتہ ہفتے سیلویج کمپنی کے ورکرز ہینگ ٹونگ جہاز کو ٹگ بوٹ سے باندھنے میں کامیاب ہوئے، کمپنی کا کہنا تھاکہ ساحلِ سمندر پر پھنسے ہوئے جہاز کو نکالنے کیلئے جاری آپریشن میں ٹگ بوٹ سے باندھنے میں کامیابی کے بعد آپریشن کامیاب ہونے کا امکان بڑھ چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  ساحل پر پھنسا بحری جہاز ہینگ ٹونگ کامیابی سے نکال لیا گیا

 

Related Posts