افغانستان میں موسیقی کے آلات تباہ کرنے پر شیما کرمانی کا دل ٹوٹ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان میں موسیقی کے آلات تباہ کردئیے گئے، شیما کرمانی کا دل بھی ٹوٹ گیا
افغانستان میں موسیقی کے آلات تباہ کردئیے گئے، شیما کرمانی کا دل بھی ٹوٹ گیا

افغانستان میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میوزک کے آلاتِ موسیقی تباہ کردئیے گئے جس پر معروف کتھک ڈانسر اور سماجی رہنما شیما کرمانی کا دل بھی ٹوٹ گیا۔

فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں معروف رقاصہ شیما کرمانی نے کہا کہ افغانستان کے موسیقی انسٹیٹیوٹ کو اپنے تمام آلاتِ موسیقی توڑنے پڑے۔ آرکسٹرا ٹیم کو اپنے گھر جانا پڑا جس پر میرا دل مکمل طور پر ٹوٹ گیا ہے۔

فیس بک پیغام میں شیما کرمانی نے مزید کہا کہ کیا آرکسٹرا ٹیم کو آلاتِ موسیقی سے ساز بجانے کا موقع کبھی دوبارہ بھی مل سکے گا؟ افغان عوام کو موسیقی سے محروم کردیا گیا ہے۔ اس سے زیادہ دکھ اور افسوس کی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔ 

قبل ازیں افغانستان میں ادارے کے بانی اور ڈائریکٹر احمد سرمست کے بیان کے مطابق مسلح لوگ اسکول میں داخل ہوئے۔ انہوں نے اسکول کیلئے استعمال  کی جانے والی کاریں چرانے کی کوشش کی اور موسیقی کے آلات تباہ کر ڈالے۔

اس سے پہلے 1990ء میں طالبان نے موسیقی پر سختی سے پابندی عائد کردی تھی۔ اگر شہری رقص کرتے، موسیقی گھر پر سنتے یا بیچتے تو انہیں بے حد سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ 2010 میں عالمی بینک کے تعاون سے این اے ایم ایم کا آغاز ہوا۔

این اے ایم ایم (نیشنل ایسوسی ایشن آف میوزک مرچنٹس) نے افغان لڑکے لڑکیوں کو موسیقی ایک ہی کلاس روم میں پڑھانا شروع کی۔ اسکول کو افغانستان جیسے ملک میں موسیقی اور نئے علوم پڑھانے کیلئے ایک اہم کامیابی سمجھا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی پاکستانی گھر میں جنسی زیادتی سے انکار نہیں ہوسکتا۔شیما کرمانی

Related Posts