افغانستان سے پاکستان کی سرحد پر قائم چوکی پر فائرنگ، پاک فوج کا حوالدار شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان سے پاکستان کی سرحد پر قائم چوکی پر فائرنگ، پاک فوج کا حوالدار شہید
افغانستان سے پاکستان کی سرحد پر قائم چوکی پر فائرنگ، پاک فوج کا حوالدار شہید

راولپنڈی: افغانستان سے پاکستان کی سرحد پر قائم فوجی چوکی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک حوالدار نے جامِ شہادت نوش کر لیا جس کا فوجی جوانوں کی طرف سے بھرپور جواب دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر بارڈر پار سے دہشت گردی کی کارروائی ہوئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لوئر دیر کے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق فوجی جوانوں نے دہشت گردی کے جواب میں بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 1 دہشت گرد مارا گیا جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں لکی مروت سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے 36 سالہ حوالدار گل امیر شہید ہو گئے جبکہ یہ اپنی نوعیت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔

قبل ازیں متعدد مرتبہ افغانستان کی حدود سے پاکستانی فوجی چوکیوں، فوجی جوانوں اور ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ مئی میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے دوران بھی سرحد پار سے فائرنگ ہوئی۔

آج سے 3 ماہ قبل مئی میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی (فرنٹیئر کانسٹیبلری) کے 4 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کر لیا جبکہ 6 زخمی ہوگئے تھے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کابل ائیرپورٹ دھماکوں میں طالبان ملوث تھے یا نہیں، کہہ نہیں سکتے۔امریکا

Related Posts