کابل ائیرپورٹ حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔پاکستان

تازہ ترین

تازہ ترین

کابل ائیرپورٹ حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔پاکستان
کابل ائیرپورٹ حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے کابل ائیرپورٹ حملے کے بعد دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں امریکی فوجیوں اور افغان طالبان سمیت 90 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے جس کی دفترِ خارجہ کی جانب سے مذمت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کابل ائیرپورٹ حملہ نہ بھولیں گے، نہ ہی معاف کرینگے۔جوبائیڈن

اپنے مذمتی بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں بچوں سمیت کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل افغانستان میں کابل ائیرپورٹ کے نزدیک 2 زوردار دھماکوں کے نتیجے میں 12 امریکی فوجیوں سمیت 90 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے جبکہ شدت پسند تنظیم داعش نے کابل ائیرپورٹ بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔ 

 کابل ائیرپورٹ پر دہشت گردی کے نتیجے میں 2 دھماکے ہوئے جن کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکوں کے نتیجے میں 90 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں 13 امریکی فوجی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے جن کی تعداد کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ مرنے والے 11 اہلکاروں کا تعلق امریکی میرینز فورس سے تھا۔

مزید پڑھیں: داعش نے کابل ائیرپورٹ دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی

Related Posts