داعش نے کابل ائیرپورٹ بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کابل ائیرپورٹ پر 2 دھماکے، 12 امریکی فوجیوں سمیت 60 افراد جاں بحق
کابل ائیرپورٹ پر 2 دھماکے، 12 امریکی فوجیوں سمیت 60 افراد جاں بحق

افغانستان میں کابل ائیرپورٹ کے نزدیک 2 زوردار دھماکوں کے نتیجے میں 12 امریکی فوجیوں سمیت 90 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ شدت پسند تنظیم داعش نے کابل ائیرپورٹ بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر دہشت گردی کے نتیجے میں 2 دھماکے ہوئے جن کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکوں کے نتیجے میں 90 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں 12 امریکی فوجی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہیں جن کی تعداد کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ مرنے والے 11 اہلکاروں کا تعلق امریکی میرینز فورس سے تھا۔

ہلاک ہونے والا ایک امریکی نیوی کی میڈیکل ٹیم سے تعلق رکھتا تھا۔ امریکی سپاہیوں اور دیگر افراد کی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ طالبان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 13 سے 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

ہلاک ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ طالبان محافظ بھی دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے خودکش قرار دیا ہے۔

شدت پسند تنظیم داعش کا کہنا ہے کہ ان کے خودکش بمبار نے امریکی فوج کا سیکیورٹی حصار توڑا اور 5 میٹر تک اندر جا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ امریکی محکمۂ دفاع (پینٹا گون) کے ترجمان جان کربی نے بھی متعدد فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

امریکی کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر دہشت گردی کے باوجود انخلاء کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ دہشت گردی کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔ شہریوں کی سیکیورٹی ہر ممکن طریقے سے یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل سے امریکا منتقل ہونیوالے 4ہزار افراد کو کراچی لانے کا فیصلہ

Related Posts