قومی کرکٹ ٹیم کا ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل، کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹیم کا ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل، کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے
قومی کرکٹ ٹیم کا ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل، کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کا ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل ہوگیا، کھلاڑی ٹیسٹ سیریز 1، 1 سے برابر کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے شہر جمیکا سے قومی کرکٹ ٹیم لندن کے راستے آج صبح لاہور پہنچی جس میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ عمران بٹ، عابد علی، محمد رضوان، فواد عالم اور فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کورونا میں مبتلا، وطن واپسی ملتوی

کھلاڑیوں کے ہمراہ اسپورٹس اسٹاف بھی لاہور پہنچ گیا۔ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شریک ہونے والے یاسر شاہ اور نسیم شاہ وطن واپس نہ آسکے۔ اظہر علی اور محمد عباس بھی انگلش کاؤنٹی کیلئے انگلینڈ چلے گئے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث جمیکا میں قرنطینہ ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں کرکٹ ٹیم جمیکا سے لندن پہنچی تھی۔ مصباح الحق قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد وطن واپسی کیلئے رختِ سفر باندھیں گے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ کبھی کبھی شاہین آفریدی کی پرفارمنس حیرت انگیز ہوتی ہے۔ انہوں نے شاہین شاہ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ 

شاہین شاہ آفریدی کیلئے تصویر شیئر کرتے ہوئے وقار یونس نے لکھا کہ کبھی کبھی مجھے یہ بچہ حیران کردیتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ شاہین شاہ بہت تیزی سے سیکھتے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا بھی بہت آسان ہے۔

مزید پڑھیں:  شاہین شاہ آفریدی مجھے حیران کردیتا ہے، وقار یونس

Related Posts