بغداد: عراق کے گرینڈ آیت اللہ سعید الحکیم دل کا دورہ پڑنے کے باعث 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے جن کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق آیت اللہ سعید الحکیم کا انتقال جمعے کے روز عراقی شہر نجف میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔ آج ان کی نمازِ جنازہ کربلا اور نجف میں ادا کی جائے گی جس کے بعد تدفین ہوگی۔
عراق کے گرینڈ آیت اللہ کی تدفین نجف میں ہی کی جائے گی۔ آج سے 3 روز قبل محمد سعید الحکیم کا آپریشن نجف کے ہسپتال میں ہوا تھا جنہیں گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا۔
صدرِ عراق برہم صالح نے محمد سعید الحکیم کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا جبکہ بغداد میں امریکی سفارت خانے اور مشہورومعروف عالمی شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کے سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے جس پر وفاقی حکومت نے پاکستان بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا۔
آج سے 3 روز قبل کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کا انتقال ہوا جس پر 2 ستمبر کے روز پاکستانی پرچم سرنگوں رکھا گیا۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی طویل عرصے سے علیل تھے۔
مزید پڑھیں: حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے، پاکستان میں 1روزہ سوگ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








