اسلام آباد: پی آئی اے کے طیارے کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر حادثہ، طیارے کو نقصان پہنچے کے بعد گراؤنڈ کردیا گیا۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ایئربس طیارے کو اسلام آبادایئرپورٹ پر حادثہ پیش آیا، پش بیک کے دوران طیارے اورٹگ ماسٹر کو جوڑنے والی کنکٹنگ راڈ ٹوٹ گئی۔
ذرائع کے مطابق کنکٹنگ راڈ ٹوٹنے سے طیارے کےنوزوہیل کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد پی آئی اے کا ایئربس طیارہ گراؤنڈ کردیا گیا ہے جبکہ ایئر پورٹ پر حادثے کی وجہ سے کوئٹہ جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے کو پیش آنےوالے حادثے کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں:مے ڈے ،مے ڈے: پی آئی اے کے پائلٹ اور کنٹرول ٹاور کے درمیان آخری گفتگو سامنے آگئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








