دُنیا بھر میں کورونا سے 22کروڑ 28لاکھ افراد متاثر، 46لاکھ سے زائد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا بھر میں کورونا سے 22کروڑ 28لاکھ افراد متاثر، 46لاکھ سے زائد ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 22کروڑ 28لاکھ افراد متاثر، 46لاکھ سے زائد ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 22 کروڑ 28 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 46 لاکھ 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 22کروڑ 28لاکھ 36 ہزار 437 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 46لاکھ 1ہزار 371افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 4 ہزار 592 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 88لاکھ 55 ہزار47 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 87 لاکھ 50 ہزار455 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 19 کروڑ 93لاکھ 80 ہزار19 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 12لاکھ 6 ہزار672 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 30لاکھ 96 ہزار 718افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 69 ہزار22 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 41 ہزار443 افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 2 کروڑ 9لاکھ 13 ہزار افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 84ہزار208 انتقال کر گئے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 902 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83 مزید شہری انتقال کر گئے جس کے اعدادوشمار آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 90 ہزار 136 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 26 ہزار 413 شہری جاں بحق ہوئے۔ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60ہزار537 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 82 لاکھ 23 ہزار308 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6.44فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 3 ہزار 902 نئے کیسز رپورٹ، 83مزید شہری جاں بحق

Related Posts