کراچی میں چھاپے، پولیس مقابلے، ڈاکوؤں اور میاں بیوی سمیت 31ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi police arrested 31 accused

کراچی:گلبرگ ،نیو ٹاؤ ن،ناظم آباد میں پولیس مقابلے،8ڈاکوؤں اور میاں بیوی سمیت 31ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

گلبرگ پولیس نے مقابلے کے بعد دو ڈکیت بلال عرف بالی ولد عبدالغفار اور عبدالغفار عرف غفور ولد غفور کو گرفتار کرکے دو پستول، موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

نیو کراچی ناظم آباد پولیس نے دو بائیک لفٹر عابد خان ولد عبدالمنیر،سائم ولد عبدالجبار ، شریف آباد پولیس نے محمد سلیم ولد محمد رفیق اور محمد نسیم عرف ندیم ولد محمد رفیق کو رضویہ سوسائٹی پولیس نے مفرور ملزم شاہزیب ولد اورنگزیب کوگرفتارکرلیا۔

مزید پڑھیں:جرائم کی سرپرستی، کراچی پولیس کے 30افسران کی بطور ایس ایچ او تعیناتی پر پابندی عائد

سمن آباد پولیس نے دو اسٹریٹ کریمنل آصف خان ولد گلاب خان، سہیل ولد شیر دل کو کلری پولیس نے نیاآباد بلاک B حاجی رمضان بلڈنگ کی پہلی منزل پر گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مار کرمحمد آصف ولد عبدالقادر کو گرفتار کر لیا۔

سولجربازار پولیس نے تین منشیات محسن خان،فیاض خان اور دل پزیر کو بہادرآباد پولیس نے بائیک لفٹر کونیو ٹاؤن پولیس نے تین منشیات فروش اور اسٹریٹ کریمنلر ریحان عرف ڈان ولد محمد رفیق، اشرف عرف اچھو ولد بشیر مسیح اور حسن عرف مارو ولد صابر کو گرفتار کرلیا۔

گلستان جوہر پولیس نے شیر محمد بلوچ گوٹھ سے گٹکا فروش میاں بیوی عبدالحکیم اور مہ گل بانو زوجہ عبدالحکیم بلوچ کالونی پولیس نے ارشد علی عرف سموسہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے مفرور دو ملزمان فرحت خان اور سید فیصل کو گرفتار کرلیا۔

Related Posts