تم آسمان چھونے کیلئے پیدا ہوئی ہو، سونم باجوہ کی سجل علی کی تعریف

تازہ ترین

تازہ ترین

Sajal Aly gets push from Indian actress for her quest to ‘touch the sky’

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی کے مداحوں میں موجود بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کا کہنا ہے کہ سجل علی آسمان چھونے کیلئے پیدا ہوئی ہیں۔

اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ “آسمان میری زندگی کا پسندیدہ حصہ ہے۔”

View this post on Instagram

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)

سجل علی کی پوسٹ پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے لکھا کہ “اور آپ آسمان کو چھونے کے لیے پیدا ہوئے ہیں۔”،ٹھیک ہے ہم بھی ایسا ہی مانتے ہیں سجل!۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

 

واضح رہے کہ بھارتی فلم موم میں فن کے جوہر دکھانے والی سجل علی کے مداحوں میں بھارتی فنکار بھی شامل ہیں، آنجہانی اداکارہ سری دیوی بھی سجل علی کی معترف تھیں جبکہ اب سونم باجوہ بھی ان کی مداح دکھائی دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں:صنفِ آہن، نئے ڈرامہ سیریل سے کبریٰ خان اور سجل علی کی پہلی تصویر جاری

یاد رہے کہ سجل علی نئے ڈرامہ سیریل صنفِ آہن میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامہ سیریل صنفِ آہن میں سجل علی اور کبریٰ خان کے علاوہ یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف اور رمشا خان سمیت دیگر فنکار شامل ہیں جن کی تفصیلات آنا باقی ہیں۔ ڈرامے میں مہمان فنکاروں اور خصوصی فنکاروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

Related Posts