بولڈ اداکارہ وینا ملک کا عبایا پہننے کا انکشاف، افغانستان جانے کی خواہش ظاہر کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

Bold actress Veena Malik reveals wearing abaya

لاہور:اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ عبایا 13سال کی عمر سے میری زندگی کا حصہ ہے، اب بھی جب باہر جاتی ہوں تو عبایا ہی پہنتی ہوں۔

ایک انٹر ویو میں وینا ملک نے کہا کہ ہمیں میرا یہ ماننا ہے کہ آپ کو اپنی ثقافت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی حدود و قیود کا علم ہونا چاہیے اور جب آپ اس دائرے سے باہر نکلیں گے تویقیناًپھر باتیں بھی ہوں گی اور اس کا دلیل کے ساتھ جواب نہیں دیا جا سکتا۔ ہمیں اپنی سوچ میں توازن لاناہوگا، بے جا مداخلت کی قائل نہیں ہوں۔

مزید پڑھیں:بشریٰ بی بی میرے لئے ایک ماں سے بڑھ کر ہیں، نور بخاری

وینا ملک نے کہا کہ میں پہلے بھی بتا چکی ہوں کہ عبایا13سال کی عمر سے میری زندگی کا حصہ ہے اور اب بھی جب باہر جاتی ہوں تو عبایا پہنتی ہوں۔اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ افغانستان کا علاقہ قندھاربہت پسند ہے اور میں وہاں جانا پسند کروںگی ۔

واضح رہے کہ طالبان نےافغانستان میں طالبات کو نقاب کے ساتھ تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کی اجازت دی تھی اور یونیورسٹی اور کالجز کو حکم جاری کیاتھا کہ لڑکے اور لڑکیوں کی علیحدہ کلاسز یا کم از کم ایک پردے سے انہیں الگ کیا جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے نجی کالجوں اور جامعات کوکھولنے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے حکم جاری کیا تھا کہ یونیورسٹیز میں لڑکے اور لڑکیوں کی علیحدہ کلاسز یا کم از کم انہیں ایک پردے سے الگ کیا جائے، جب کہ طالبات کے لیے عبایا اور ایسا نقاب کرنا لازم ہوگا جن سے آنکھوں کے علاوہ ان کا پورا چہرہ چھپ جائے۔

افغانستان میں پردے کے احکامات کے بعد پاکستان میں طالبات کے عبایا پہن کر تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے جاری بحث کے دوران بولڈ اداکارہ وینا ملک نے بھی نوعمری سے عبایا پہننے کاانکشاف کیا ہے۔

Related Posts