لاہور :سماجی کارکن اور کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پاکستان کو دنیا بھر میں محفوظ ترین مقام قرار دیا ہے۔
شنیرا اکرم کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکورٹی خدشات کے بہانے پاکستان کا دورہ ختم کر دیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے میچ شروع ہونے سے چند منٹ قبل دورہ منسوخ کرنے اعلان کیا جس سے دنیا بھر میں بحث چھڑ گئی کہ کیا واقعی سیکورٹی خدشات ہیں یا صرف ایک بہانہ ہے۔
There is no place in the world I feel more safe than in Pakistan ????????
— Shaniera Akram (@iamShaniera) September 18, 2021
ایک ٹویٹ میں شنیرا اکرم نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں وہ پاکستان سے زیادہ محفوظ محسوس کریں۔
کیوی ٹیم 18 برس بعد پاکستان سیریز کھیلنے آئی تھی جبکہ اس سے پہلے زمبابوے، بنگلہ دیش، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اور آئی سی سی الیون پاکستان میں کھیل چکی ہے۔
مزید پڑھیں:بولڈ اداکارہ وینا ملک کا عبایا پہننے کا انکشاف، افغانستان جانے کی خواہش ظاہر کردی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








