پاکستان جارہا ہوں، کون ساتھ چلے گا، کرس گیل کے ٹوئٹ پر جنگ شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

I’m going to Pakistan, who coming with me: Chris Gayle

کراچی: کیوی کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا جس کے بعد ٹوئٹر پر ایک جنگ چھڑ گئی ہے۔

پاکستان میں کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کے بعد شائقین کرکٹ کو مخاطب کرتے ہوئے دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ کرس گیل نے لکھا کہ میں پاکستان جارہا ہوں، کون میرے ساتھ آرہا ہے۔

 

واضح رہے کہ کیوی کرکٹ ٹیم کی جانب سے اچانک دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے بھی شدید تنقید کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔

ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کے ٹوئٹ پر پاکستانی عوام نے بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اتنے ری ٹوئٹ کئے کہ ان کا یہ ٹوئٹ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے۔

کرس گیل کے ٹوئٹ پر جہاں پاکستان شائقین کرکٹ مسرت کا اظہار کررہے ہیں وہیں بھارتی صارفین ان کے اس خیر سگالی پیغام کا مذاق اڑارہے ہیں تاہم پاکستان صارفین نے سیکورٹی کا تمسخر اڑانے پر بھارتی ٹوئٹر صارفین کو ابھی نندن کی تصاویر ٹوئٹ کرنا شروع کردی ہیں۔

Related Posts