پاکستانی طالبان تمہارا حشر کردینگے، مولانا عبدالعزیز کی پولیس کو دھمکیاں، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

Maulana Abdul Aziz video goes viral for threatens police

اسلام آباد: افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان میں بھی طالبان کے نام پر دھونس دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا،اسلام آباد کی لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی پولیس کو دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اسلام آباد پولیس کے اہلکار جامعہ حفصہ سے امارت اسلامی کا پرچم اتروانے کیلئے پہنچے تھے جہاں انہیں مولانا عبدالعزیز نے دھمکیاںدیں۔شیڈول فور میں شامل مولانا عبدالعزیز نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دی تھیں کہ اس نوکری پر لعنت بھیجو، طالبان آئیں گے، پاکستان کے طالبان آپ کا حشر کردیں گے۔

 

واضح رہے کہ پولیس نے جامعہ حفصہ پر لہرایا گیا امارتِ اسلامی کا جھنڈا اتروادیا ہے جبکہ مولانا عبدالعزیز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق مقدمہ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے، لوگوں کو اکسانے اور خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات شامل کی گئی ہیںتاہم ان کی دھمکیوں کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ملک کے سنجیدہ حلقوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے حوالے سے تشویش میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:مستحکم افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ سارے خطے کےلیے اہمیت کا حامل ہے، وزیر خارجہ

یاد رہے کہ افغانستان میں اس وقت افغان طالبان اقتدار سنبھال چکے ہیں جبکہ افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان میں بھی طالبان کے حامیوں نے سیکورٹی اداروں کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

Related Posts