خوبروہ بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کی سرخ لہنگے میں بولڈ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی،کلاسک سرخ خوبصورت لہنگے کے ساتھ میچنگ جیولری کو مداحوں نے خوب پسند کیا۔
سرخ لہنگا عموماً شادی کے موقع پر زیب تن کیا جاتا ہے تاہم ماڈلز اور اداکارائیں اکثر فوٹو شوٹس کیلئے عروسی لباس پہن کو فوٹو شوٹ کرواتی ہیں ایسے ہی سارہ علی خان نے ایک فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد تیزی وائرل ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ علی خان نے اس سے قبل گلابی لباس کے ساتھ پنیت ملہوترا کے ہمراہ نئی فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔
نئی فلم کے ہدایتکار پنیت ملہوترا کے ہمراہ گلابی لباس میں سارہ علی خان نے ایک تصویر بھی کھنچوائی اور مداحوں کے ساتھ انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کرکے نئی فلم کے متعلق اشارہ دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








