افغانستان میں امن و استحکام پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، وزیراعظم عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان میں امن و استحکام پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، وزیراعظم عمران خان
افغانستان میں امن و استحکام پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزریراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کا امن پاکستان کے خطے کے مفاد میں ہے۔ امریکا اور پاکستان کو مل کر افغانستان میں امن کے قیام کے لیے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

غیر ملکی جریدے نیوز ویک کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نے افغانستان میں اس وقت بنیادی انسانی سہولیات کا فقدان ہے، امریکا اور پاکستان کو مل کر افغانستان میں امن کے قیام کے لیے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ امریکاانسانی بحران سےبچنےکےلیے اہم کرداراداکرسکتاہے، پاکستان اورامریکا دونوں افغانستان سےدہشتگردی کاخاتمہ چاہتے ہیں،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد امریکا کی افغانستان میں ساکھ کو سخت نقصان پہنچا ہے۔طالبان امن کےلیے امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں، افغانستان میں استحکام اورانسانی بحران کےخاتمے کےلیے مدد دینا ہوگی، افغانستان میں دہشتگرد گروپس کو غیرموثرکرنےکےلیےملکرکام کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ خطےمیں امن کےلیےامریکااورعلاقےکی تمام طاقتوں کاتعاون ضروری ہے، امریکی انخلا کےبعد افغانستان میں عبوری دورمشکل ہے، پورےافغانستان پرطالبان کے کنٹرول کے بعد امن کی امید ہے، طالبان نے سی پیک منصوبوں کا خیر مقدم بھی کیا ہے، تجارت اور ترقیاتی منصوبوں کے امکانات پیدا ہوں گے، سابق حکومتوں کی ناکامیوں سے افغانستان بحران کا شکار ہے جس کی بحالی کیلئے فوری کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ای سی بی نے دورہ پاکستان کی منسوخی سے متعلق ہمیں اندھیرے میں رکھا، برطانوی کھلاڑی

Related Posts