اے مشتِ خاک جلد آرہا ہے، فیروز خان نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

تازہ ترین

تازہ ترین

Feroze Khan announces new project with 7th Sky Entertainment

لاہور: اداکار فیروز خان نے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے پلیٹ فارم سے ایک اور ڈرامہ اے مشتِ خاک جلد آن ایئر ہونے کی خوشخبری مداحوں کو سنادی ہے۔

فیروز خان اے مشتِ خاک نامی پراجیکٹ پر بھی کام میں مصروف ہیں جس میں ثناء جاوید اور فیروز خان کے علاوہ دیگر فنکار بھی نظر آئیں گے۔ نئے ڈرامے کی ہدایات احسن طالش نے دی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

 

اس ڈرامے میں فیروز خان کو ایک ایسے امیر لڑکے کے طور پر دکھایا جائے گا جو خدا کو نہیں مانتا۔ تاہم وہ ملحد بھی نہیں ہے اور زندگی کے تجربات کے ذریعے اپنا راستہ تلاش کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:اداکارڈینیئل کریگ کا نو ٹائم ٹو ڈائے کیساتھ جیمز بانڈ کاسفر اختتام پذیر

ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے تیسرے سیزن میں اقراء عزیز کے ہمراہ فیروز خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئے جس پر ان کی اہلیہ علیزے نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ ڈرامے کے گیت کو یو ٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پراپنے پیغام میں علیزے فیروز نے کہا کہ فیروز خان کی خدا اور محبت 3 میں اداکاری کی تعریف کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں۔ انہوں نے ڈرامے کا ایک حصہ شیئر کرتے ہوئے اقراء عزیز اور فیروز خان کو ٹیگ بھی کیا۔

Related Posts