لاہور: اداکار فیروز خان نے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے پلیٹ فارم سے ایک اور ڈرامہ اے مشتِ خاک جلد آن ایئر ہونے کی خوشخبری مداحوں کو سنادی ہے۔
فیروز خان اے مشتِ خاک نامی پراجیکٹ پر بھی کام میں مصروف ہیں جس میں ثناء جاوید اور فیروز خان کے علاوہ دیگر فنکار بھی نظر آئیں گے۔ نئے ڈرامے کی ہدایات احسن طالش نے دی ہیں۔
اس ڈرامے میں فیروز خان کو ایک ایسے امیر لڑکے کے طور پر دکھایا جائے گا جو خدا کو نہیں مانتا۔ تاہم وہ ملحد بھی نہیں ہے اور زندگی کے تجربات کے ذریعے اپنا راستہ تلاش کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:اداکارڈینیئل کریگ کا نو ٹائم ٹو ڈائے کیساتھ جیمز بانڈ کاسفر اختتام پذیر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








