اداکارڈینیئل کریگ کا نو ٹائم ٹو ڈائے کیساتھ جیمز بانڈ کاسفر اختتام پذیر

تازہ ترین

تازہ ترین

Daniel Craig ‘massively grateful’ as he bids farewell to James Bond

لندن: ہالی ووڈ اسٹار ڈینیئل کریگ کا جیمز بانڈ کے طور پر دور نو ٹائم ٹو ڈائے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، فلم کا ورلڈ پریمئر منگل کو لندن میں ہوگا۔

اداکار ڈینیئل کریگ کاکہنا ہے کہ جیمز بانڈ کے طور پر اپنا دور بھرپور انجوائے کیالیکن نو ٹائم ٹو ڈائے میں برطانوی خفیہ ایجنٹ کی حیثیت سے 007 کا سفر مکمل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ’جیمز بانڈ‘ کی آنے والی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کو ابتدائی طور پر اپریل 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث اس کی نمائش ملتوی کی گئی تھی۔بعد ازاں ٹیم نے فلم کو اکتوبر 2020 میں ریلیز کرنے کی اُمید ظاہر کی تھی مگر پھر اسے نومبر 2020 تک مؤخر کیا گیا تھا۔

لیکن نومبر میں بھی اس کی ریلیز نہ ہوسکی تو اسے اپریل 2021 میں ریلیز کیے جانے کا اعلان کیاگیا تھا۔اگرچہ ’جیمز بانڈ‘ کی طرح دیگر فلموں کی ریلیز بھی مؤخر یا ملتوی ہوتی رہی تاہم بعد ازاں کئی میگا بجٹ فلموں کو آن لائن ریلیز کیا گیا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ ’جیمز بانڈ‘ کو بھی آن لائن ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:اداس چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والا عمر شریف کسمپرسی تک کیسے پہنچا ؟

تاہم اب فلم کی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ فلم کو اپریل کے بجائے اکتوبر 2021 میں ریلیز کیا جائے گا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر اکتوبر تک بھی سینماتھیٹرز نہ کھلے تو فلم کی ریلیز مزید وقت کے لیے مؤخر کی جا سکتی ہے۔

Related Posts