مہیلا جے وردھنے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے سری لنکن ٹیم کے کوچ مقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

مہیلا جے وردھنے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے سری لنکن ٹیم کے کوچ مقرر
مہیلا جے وردھنے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے سری لنکن ٹیم کے کوچ مقرر

کولمبو: سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کو متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مہیلا جے وردھنے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

کمار سنگاکارا کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکا کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے جے وردھنے اگلے سال کے ورلڈ کپ کی تیاری کے دوران پانچ ماہ تک سری لنکا کی انڈر 19 ٹیم کے کوچ اور سرپرست بھی ہوں گے۔

سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے کہا ، “ہم مہیلا کو ان کے نئے عہدے کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں، کیونکہ سری لنکا ٹیم اور انڈر 19 ٹیم کے ساتھ ان کی موجودگی کھلاڑیوں کی بہت مدد کرے گی۔”

ڈی سلوا نے مزید کہا ہے کہ میں “اپنے کھیل کے دنوں سے مہیلا جے وردھنے کے کھیل کا دلدادہ ہوں وہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔”

ٹی 20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات اور عمان میں 17 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔ سری لنکا ، جس کی قیادت دسون شناکا کریں گے۔ گروپ ‘اے’ میں ہیں اور ابوظہبی میں نمیبیا کے خلاف اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کریں گے۔ آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں بھی گروپ میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سری لنکا نے 2014 میں بھارت کو شکست دے کر ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا تاہم 2016 کے ورلڈ کپ میں ٹیم پہلے مرحلے سے آگے نہیں بڑھی تھی۔

Related Posts