راولپنڈی: پاک فوج کے سپاہی بلال ضیاء نے روس کے شہر ماسکو میں ہونے والی باکسنگ چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے شہر ماسکو میں 58ویں عالمی فوجی باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا تھا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپاہی بلال ضیاء نے عالمی چیمپئن شپ میں پاک فوج کی نمائندگی کی۔ بلال ضیاء نے عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ماسکو میں ہونے والی عالمی فوجی باکسنگ چیمپئن شپ میں 36 ممالک کے باکسرز نے شرکت کی۔ ہمیں بلال ضیاء پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی پولیس نے جرائم کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، 1154 ملزمان گرفتار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








