کراچی پولیس نے جرائم کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، 1154 ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

انسداد جرائم کے لیے کراچی پولیس کی شہر بھر میں کامیاب کارروائیاں، 722 ملزمان گرفتار
انسداد جرائم کے لیے کراچی پولیس کی شہر بھر میں کامیاب کارروائیاں، 722 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس نے شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 1154 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1154  سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کی جانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے کروڑوں روپے مالیت کی 147 کلو 14 گرام چرس، 02 کلو 268 گرام ہیروئن اور 06 کلو 682 گرام آئس برآمد کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 139 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا۔ شہر میں انسداد جرائم کے دوران ملزمان سے پولیس کے 07 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 02  ڈاکو ہلاک جبکہ 06 زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ڈاکوؤں سے 05 موٹرسائیکلیں اور 07 پستول بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوئے، جنہیں فارنزک کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں سے کار/موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث گینگ کے 16 ملزمان گرفتار کر کے 07 چوری/چھینی کی گئیں گاڑیاں، 04 موٹر سائیکلیں اور واردات میں استعمال ہونے والی 03 پستول برآمد کیں۔ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 45 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 12 گاڑیاں تحویل میں لے لی۔

کراچی پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

Related Posts