کراچی: وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے اورکراچی کے پہلے جدید بس منصوبے کا افتتاح اورجدید کراچی سرکلرریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
پاکستان ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلرریلوے کے جدید منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے تقریب منعقد کرنے سے متعلق کراچی کینٹ اسٹیشن پرپینا فلیکس لگانے کے علاوہ دیگرانتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی میں جدید سرکلر ریلوے بجلی سے چلنے والی تیز ٹرین ہوگی،یہ منصوبہ ڈھائی سو ارب روپے کی کثیر لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں انفراسٹرکچر مکمل کیا جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں آپریشنز بحال کیے جائیں گے، اس عظیم منصوبے کو تین سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کے لئے بغیر پھاٹک نیا ٹریک بچھایا جائے گا، ہر 6 منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی منصوبے سے یومیہ تین سے پانچ لاکھ مسافروں کے مستفید ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی پولیس نے جرائم کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، 1154 ملزمان گرفتار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








