پاکستان میں مقبولیت کی بلندیوں کو چھوتے ڈرامہ ہم کہاں کے سچے تھے میں ایک نئے موڑ نے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ایک بحث شروع ہوگئی ہے کہ کیامشال کی خودکشی واحد حل تھا۔
ڈرامہ ہم کہاں کے سچے تھے
عمیرہ احمد کے ناول سے ماحوذ ڈرامہ ہم کہاں کے سچے تھے کی کہانی مشال ،مہرین اور اسود کے گرد گھومتی ہے۔ مشرقی معاشرے میں والدین کی خامیوں اور کوتاہیوں کو خوبصورتی سےاجاگر کیا گیا ہے۔
ہم کہاں کے سچے تھے کی ایک حالیہ قسط میں نیاموڑ آیا جب مشال نے ہر چیز کے لیے مہرین کو مورد الزام ٹھہرایا اور حیرت انگیز طور پر آج کے دور میں بھی ڈرامہ میں دکھایا گیا کہ خودکشی ہر چیز کا واحد حل ہے۔
ڈراموں کے اثرات
یاد رکھیں کہ ڈرامہ ہمسفر سے متاثر ہوکر 2011 میں ایک نوعمر لڑکی نے اپنی بائیں کلائی کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی تھی ، سارہ کے اسکول کی دوستوں نے بتایا کہ وہ کس طرح ہمسفر ڈرامے کی دیوانہ تھی اور اس کے ایک قریبی دوست نے انکشاف کیا کہ نوعمر لڑکی نے اسے بتایا کہ وہ خودکشی کی کوشش کرے گی جیسا کہ ڈرامہ سیریل میں تھا۔
خودکشی کی وکالت کرنے والے ڈرامے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ خودکشی ایک عالمی مسئلہ ہے اور صرف پاکستان میں ہر دن 15سے 35 افراد خودکشی کرتے ہیں ، عالمی ادارہ صحت کے مطابق سالانہ خودکشی کرنے والوں کی تعداد13ہزارتجاوز کر جاتی ہے۔اب اس طرح کے ڈراموں میں خودکشی کے واقعات کی وکالت کرنے سے معاشرے میں مزید خرابیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔
مداحوں کا ردعمل
سوشل میڈیا صارفین نے مشال کی خودکشی اور مہرین کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خودکشی کیوں؟ کوئی دوسرا راستہ کیوں نہیں ہے؟ ۔
ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کی کاسٹ میں شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، عمیر رانا، لیلیٰ واسطی اور دیگر بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
@KubraMKhan Mashal meri jaan you deserved better. I know you did alot of terrible things but you didnt deserve this end. You just needed love and assurance ,you could’ve turned out to be a better person ????#HumKahanKaySachayThay pic.twitter.com/uJlnGnbJD6
— Fatima⁷~ (@itsFatimaahere) September 26, 2021
If “Ammi nahi mani” had a face..! ???? #HumKahanKaySachayThay #Pakistan pic.twitter.com/OTZu1jhmXk
— Maham Mukhtar (@mahammm94) September 20, 2021
Parents should be understand..
Comparison is not a motivation..#HumKahanKaySachayThay pic.twitter.com/vssr6A4kEH— Farwa Zahoor (@_farwa_zahoor) September 21, 2021
This drama teach us that don’t compare your child intelligence , grade’s , core values any many other things which destroyed a child internally ‼️#HumKahanKaySachayThay pic.twitter.com/RoRP8Yx73D
— Osama Ahmed (@osamtistic) September 26, 2021
This man even didn’t deserve Shabbo ????#HumKahanKaySachayThay pic.twitter.com/sMIDlREg0T
— Osama Ahmed (@osamtistic) September 26, 2021
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








