نئی نویلی دلہن اداکارہ منال خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پراپنی چمکتی دمکتی بے عیب جلد کا راز فاش کردیا۔
اپنی بہترین دوست کے ساتھ اپنے لائیو سیشن کے دوران منال خان نے اپنی خوبصورتی کے راز کے بارے میں بات کی۔ ان کے دوست نے بتایا کہ منال کی خوبصورتی کا راز یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ پانی پیتی ہے۔
مزید یہ کہ منال خان نے بتایا کہ وہ صرف پانی نہیں پیتی بلکہ کافی ، سبز چائے اور تازہ جوس سمیت شہد کا پانی ، پودینے کاپانی اور لیموں کا پانی اوردیگرجوسز بھی پیتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہروقت پانی پیتے رہیں، جب آپ کچھ نہیں کررہے ہوتے تو آپ پانی پیتے رہیں۔
واضح رہے کہ منال خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی نہ صرف مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں،اس سے قبل منال خان فوٹوشوٹ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی تھیں۔
معروف اداکارہ منال خان کے ان دنوں دو ڈرامے ”جلن“ اور ”نند“ لوگوں میں کافی پسند کیے جارہے ہیں اور لوگ ان کی اداکاری کی تعریف بھی کررہے ہیں اور ان کے کام کو کافی سراہ رہے ہیں۔
حال ہی میں ایک فوٹوشوٹ کے سیٹ سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ان کا لیٹنے کا انداز لوگوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور لوگوں نے ان پر تنقید کے نشر برسانا شروع کردیئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








