محسن عباس اور نازش جہانگیر کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

What’s cooking between rumoured couple Mohsin Abbas and Nazish Jahangir

نازش جہانگیر اور محسن عباس حیدر کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے، دونوں فنکاروں کے درمیان طعنہ زنی کی خبریں میڈیا کی زینت بن گئیں۔

دونوں اداکاروں کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا اور کئی بار نازش جہانگیر نے اداکار محسن عباسی کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر محبت کا اظہار بھی کیا۔

حال ہی میں دونوں اداکاروں کے درمیان تلخی دیکھی گئی جب نازش جہانگیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک کہانی پوسٹ کی ہے جو دونوں کے تعلقات میں خرابی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ اس سے قبل نازش جہانگیر نے کہا تھاکہ میں کسی کی کردار کشی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی کیونکہ میری پرورش اس طرح نہیں ہوئی۔

میری جب کسی سے لڑائی ہوتی ہے تو میں اسے سوشل میڈیا یا عوام کے سامنے لے کر نہیں آتی۔ میں متعلقہ شخص سے بات چیت کرتی ہوں۔ اسے برا بھلا کہتی ہوں لیکن حتمی طور پر میری کوشش یہ ہوتی ہے کہ بات چیت سے مسئلہ حل کر لیا جائے۔

اداکارہ نازش جہانگیر کاکہنا ہے کہ محسن عباس تنازعے میں میرے والد نے مکمل طور پر میرا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ تم جب چاہو، پیچھے ہٹ سکتی ہو۔ ہمارے دروازے تمہارے لیے کھلے ہیں لیکن اس معاملے میں گفتگو اچھی نہیں ہے۔ بہتر ہے کہ خاموش رہاجائے۔

Related Posts