کراچی: جی ڈی اے کے سرگرم رہنماء غوث علی شاہ اور ن لیگ کے رہنماء ظفر علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، آج اعلان متوقع ہے۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) غوث علی شاہ نوازشریف سے تعلقات میں کشیدگی کے بعد ن لیگ چھوڑ کر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ بن چکے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر ظفر علی شاہ بھی ن لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سینئر سیاستدان، سابق وزیراعلیٰ سندھ اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے رہنما ء جسٹس (ر) سیدغوث علی شاہ نے اپنے سابقہ بیان میں کہاتھاکہ نوازشریف کو خود پسندی نے تباہ کیا، مستقبل کی سیاست میں ن لیگ کا کوئی کرادر نہیں، کورونا کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد دوبارہ میدان عمل میں آکر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لوں گا۔
مزید پڑھیں:سیاست میں ن لیگ کا کردار ختم، لیگی دھڑوں کا انضمام ناممکن ہے، غوث علی شاہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








