اداکارہ منال خان نے اپنی چمکتی دمکتی بے عیب جلد کا راز فاش کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Minal Khan reveals secret of her flawless skin

نئی نویلی دلہن اداکارہ منال خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پراپنی چمکتی دمکتی بے عیب جلد کا راز فاش کردیا۔

اپنی بہترین دوست کے ساتھ اپنے لائیو سیشن کے دوران منال خان نے اپنی خوبصورتی کے راز کے بارے میں بات کی۔ ان کے دوست نے بتایا کہ منال کی خوبصورتی کا راز یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ پانی پیتی ہے۔

مزید یہ کہ منال خان نے بتایا کہ وہ صرف پانی نہیں پیتی بلکہ کافی ، سبز چائے اور تازہ جوس سمیت شہد کا پانی ، پودینے کاپانی اور لیموں کا پانی اوردیگرجوسز بھی پیتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہروقت پانی پیتے رہیں، جب آپ کچھ نہیں کررہے ہوتے تو آپ پانی پیتے رہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Aiman & Minal (@aimanminal_khan_official)

 

واضح رہے کہ منال خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی نہ صرف مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں،اس سے قبل منال خان فوٹوشوٹ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی تھیں۔

معروف اداکارہ منال خان کے ان دنوں دو ڈرامے ”جلن“ اور ”نند“ لوگوں میں کافی پسند کیے جارہے ہیں اور لوگ ان کی اداکاری کی تعریف بھی کررہے ہیں اور ان کے کام کو کافی سراہ رہے ہیں۔

حال ہی میں ایک فوٹوشوٹ کے سیٹ سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ان کا لیٹنے کا انداز لوگوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور لوگوں نے ان پر تنقید کے نشر برسانا شروع کردیئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Minalkhan✨ (@minalsfeed)

Related Posts